تل ابیب،2جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں بدعنوانی کے الزام میں 16ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔ایہود اولمرٹ 71سالہ نے 2006سے 2009کے درمیان اسرائیل میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالا۔ وہ اسرائیل میں جیل کی سزا پانے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ انہیں 27ماہ جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے فیصلے میں تخفیف سے فائدہ حاصل کیا۔اولمرٹ کے سقوط کا آغاز جولائی 2008میں ہوا جب بدعنوانی کے الزامات نے ان کی پوزیشن کو بڑی حد تک کمزور کر دیا۔ اُس موقع پر اولمرٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کادیما پارٹی کے انتخابات میں خود کو پارٹی کی صدارت کے لیے بطور امیدوار نامزد نہیں کریں گے۔